منی بجٹ کو پاس کرانے میں مشکلات!!! حکومت نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے آج ہونے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔جب کہ دوبارہ اجلاس بائیس دسمبر شام چار بجے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اجلاس تیرہ دسمبر بروز سوموار کو ہونا طے تھا جس میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا جانا تھا،

تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔اجلاس اب تیرہ دسمبر کی بجائے بائیس دسمبر کو ہوگا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021ء کو شام چار بجے طلب کر لیا ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے اجلاس آئین کے آرٹیکل چوون (1) کے تحت بلایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107