اب کی بار صرف شہباز! ن لیگ نے اگلے الیکشن میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے اُمیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق اظہار خیال کیا اورکہا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کو تیرہ سال ہوگئے ہیں جو ڈیلیوری ہونی چاہئیے تھی وہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا حالیہ الیکشن میں زیادہ ووٹ لینا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ اپوزیشن میں ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ آنے والے الیکشن میں عوام فیصلہ کر دے گی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107