دورہ لاہور!وزیر اعظم عمران خان کس اہم پراجیکٹ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وزیرِ اعظم کے فلاحی ریاست کے ویژن اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد صوبہ پنجاب کی مکمل آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر میں ہر خاندان کو نیا پاکستان صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا. شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ تصور کیا جائے گا.

نیا پاکستان صحت کارڈ سے ہر خاندان مجموعی طور پر 10 لاکھ تک کی علاج کی سہولیات سے مفت مستفید ہو سکے گا۔علاج معالجے کی سہولیات میں کینسر، گردوں کی پیوندگاری، داعمی بیماریوں، تھیلیسیمیا، ذیابطیس کی پیچیدگیوں، امراضِ قلب، اعصابی نظام کی جراحی، اعضاء کے ناکارہ ہونے اور حادثات کی صورت میں علاج بھی شامل ہے.

اس سے قبل وزیر اعظم نے دورہ لاہور میں سب سے پہلی ملاقات گورنر ہاؤس مین گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کی جس میں انہوں نے دورہ لندن اور ترکی کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب دورہ برطانیہ پر گورنر چوہدری محمد سرور کو سراہا


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107