اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے،مہنگائی تو ہے ہی نہیں!!!! سینئر وزیر کا ایسا بیان کہ آپ بھی تلملا اٹھیں گے

نوشہرہ(ہاٹ لائن نیوز) نوشہرہ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج اور لانگ مارچ کا ہوا چھوڑ کرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ملک کے وسائل لوٹے گئے ،ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک کو مقروض بنایا گیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستا ن کی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، عمران خان کی پالیسیوں کا ثمر، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمر بستہ ہے ،میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے، اپوزیشن جماعتوں کے الزامات پر عوام کان نہ دھرے، انیس دسمبر کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا نصب العین ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107