آزاد امیدوار الیکشن کے لیے نا اہل…!!! مئیرز، ڈپٹی مئیرز اور کونسلرز کو کیا کرنا ہوگا؟بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی شرائط سامنے آگئیں

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)پنجاب میں آزادافراد الیکشن نہیں لڑ سکیں گے جس کیلئے پینل میں الیکشن لڑنے کیلئے آزاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں باقاعدہ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد آزاد امیدواروں مشکل میں ہے اور مختلف پارٹیوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

میئر‘ ڈپٹی میئر‘ کونسلرز کا بھی جوائنٹ پینل بنانا ہوگا جس کیلئے یہ انتخابات عام امیدوار کیلئے مشکل پیدا کریگا کونسلر کے انتخاب کیلئے عمر اکیس سال میئر و ڈپٹی میئر کیلئے پچیس سال مقرر کردی گئی ہے پہلے اجلاس کے ساٹھ دن کے اندر اندر حلف اٹھانا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت اکتیس دسمبر کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نئے انتخابات کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جائیگی


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107