60

سلور کیٹگری میں کیوں منتخب کیا؟؟کامران اکمل ناراض،بڑا اعلان کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نےکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بیان میں کہا کہ ‘شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں’۔

انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی، پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیاگیا۔انہوں نے سلور کیٹیگری میں تنزلی کو بے عزتی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی لیگ میں کھلاڑی کی کوئی قدر ہوتی ہے لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس لیگ میں کھیلنا چاہیے اور اسی لیے میں یہ ویڈیو بنا رہا ہوں۔

کامران اکمل نے کہا کہ یہ سلور کیٹیگری ان کھلاڑیوں کے لیے مناسب ہے جو مستقل نہیں کھیل رہے ہوں یا جو ٹیم سے اندر بار ہوتے رہتے ہیں، مجھ جیسے پانچ ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی کے لیے سی کیٹیگری میں کھیلنا مناسب نہیں، میں عزت و احترام کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس لیگ کو مس ضرور کروں گا لیکن کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں پی ایس ایل کے تمام سیزن بہت عزت اور پرفارمنس دے کر کھیلا ہوں لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ میں اس کیٹیگری میں کھیلنے کا مستحق ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں