27

برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کا بڑا فیصلہ !!! کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے بالآخر وکالت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شوکت عزیز صدیقی سپریم کورٹ، تمام ہائی کورٹس اور شریعت کورٹ میں اپنے مؤکلوں کے مقدمات کی پیروی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’میں پیر سے وکیل کی حیثیت سے اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کر رہا ہوں‘۔

ہائی کورٹ کے معزول جج نے کہا کہ انہوں نے اپنے مؤکلوں کے بہت سے کیسز لیے ہیں اور ان کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ جج بننے سے پہلے میں ایک کامیاب وکیل تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کر رہا ہوں۔

یاد رہےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی سفارش پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع تقریر کے معاملے پر انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیاتھا۔ایس جے سی ایک آئینی فورم ہے جو سپریم کورٹ کے ججوں کے طرز عمل کا جائزہ لیتا ہے اور پھر انہیں اعلیٰ عہدے سے ہٹانے کی سفارش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں