پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ مکمل!کونسے کھلاڑی کس میں ٹیم میں شامل ہیں؟؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 7 کے لیے ٹیموں کی تشکیل مکمل ہو گئی ، تمام 6 فرنچائز نے ڈرافٹ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

فرنچائزز نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا تھا جس کے بعد لاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔

اتوار کو ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینیم کیٹیگری میں سب سے لاہور قلندرز کو انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

دوسری پک ملتان سلطانز کی تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی کو اسی کیٹیگری میں اسکواڈ میں شامل کیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے اہم کھلاڑی کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیا جنہوں نے انگلش اوپنر جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

اہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق ، فل سالٹ اور ہیری بروک کو پک کیا جبکہ کامران غلام اور ڈین فوکرافٹ سلور کیٹیگری میں قلندرز کا حصہ بن گئے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز فولکنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پک بنے جبکہ عثمان قادر پشاور زلمی، اوڈین اسمتھ ملتان سلطانز ، مارچنٹ ڈی لین اسلام آبادیونائیٹڈ اور گریگوری کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ بنایا لیکن وہ بطور احتجاج ایونٹ سے دستبردار ہوگئے جبکہ عمر اکمل کو سلور کیٹیگری میں کوئٹہ نے منتخب کیا۔

ایمرجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان، ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، کراچی کنگز نے فیصل اکرم اور قاسم اکرم، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ایمرجنگ کھلاڑیوں کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے عامر عظمت، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اشعر قریشی، لاہور قلندرز نے معاذ خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نور احمد، کراچی کنگز نے طلحہ احسن، ملتان سلطانز نے بلیسنگ مزربانی، پشاور زلمی نے بین کٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمٰن اللہ گرباز اور لاہور قلندرز نے سمیت پٹیل کو منتخب کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود، کراچی کنگز نے روماریو شیفرڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی، ملتان سلطانز نے احسان اللہ اور لاہور قلندرز نے فریدون محمود کا انتخاب کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107