الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کی فنڈنگ کے ذرائع سامنے لائے،حکومت نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ اپوزیشن مشکل میں پڑ جائے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈنگ کا نظام اوپن ہونے کے بعد ہی پاکستان میں جمہوریت کو فروغ ملے گا لہٰذا الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کی فنڈنگ کے ذرائع عوام کے سامنے لائے تاکہ لوگ موازنہ کر سکیں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے۔

لیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں لیکن فارن فنڈنگ کیسز میں پیشرفت اس طرح نہیں ہو رہی جس طرح ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے فنڈنگ کے معاملات اوپن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو اس وقت فروغ ملے گا جب سیاسی جماعتوں کا اپنا اسٹرکچر ہوگا اور ان کی فنڈنگ کا نظام اوپن ہوگا، بہت سی شدت پسند جماعتیں بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن کی فنڈنگ کے ذرائع موجود ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پی پی پی پی کے معاملات بہت ہی دلچسپ ہیں، پی پی پی پی نے امریکا میں ایک کمپنی رجسٹر کرائی، اس کمپنی کے ذریعے اس وقت کے پاکستانی سفیر حسین حقانی نے پیپلز پارٹی کے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کیے، اس کمپنی نے لاکھوں روپے کے فنڈز اکٹھے کیے لیکن اس کا کوئی سورس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107