شہباز شریف کو دوبارہ گرفتار کرنے کی تیاریاں!ایسا دعویٰ کہ ن لیگی کارکنان و رہنماؤں کی پریشانی کی حد نہ رہے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ایک بار پھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جیل بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس مرتبہ حکومت وفاقی تحقیقاتی ادارے کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو عوام کی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ منتخب وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات ای وی یم کے ذریعے ہوں گے، ان کے خیال میں ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے انہیں عوام کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے‘۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت نے شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور تمام کاروبار کی جانچ پڑتال کی لیکن وہ شریف خاندان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔

مریم اورنگزیب کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’3 دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے چور آج اپنا بویا ہی کاٹ رہے ہیں‘۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107