33

حکومت کی کوششیں بھی رائیگاں!!! اب کس بحران نے سر اُٹھا لیا؟

لاہور (ہاٹ لائن نیوز ) صوبہ پنجاب کے شہروں سرگودھا، خوشاب اور بہاولنگر کے کسانوں کو کھاد کی قلت کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔کھاد کی عدم دستیابی کے باعث گندم کی فصل کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھاد کے بحران کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرادیا ہے۔اور کہا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب کھاد مافیا غریب کسانوں کے جیبیں صاف کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھاد بلیک میں مل رہی ہے وہ بھی ملاوٹ والی، پہلے ڈی اے پی نہیں ملی اب یوریا بھی بلیک ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی پنجاب کے علاقوں رحیم یار خان، چونیاں، صادق آباد، لیاقت پور اور خان پور میں کھاد نایاب ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں