سب “جاہل” ہیں! مراد علی شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سندھ میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

لاڑکانہ(ہاٹ لائن نیوز)وزیر علیٰ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اپوزیشن کو جاہل قرار دے دیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ اپوزیشن والے صرف افراتفری اور گالم گلوچ کرتے ہیں کیونکہ گالم گلوچ پر انہیں شاباش ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میئر کا براہ راست انتخاب کرانا ممکن نہیں، سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ جلدی میں منظور کرانا پڑا۔ان کا کہنا تھاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کیا چاہتی ہیں؟ اسمبلی میں وہی مسودہ لائے تھے جس میں سب سے مشاورت کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ گورنرکا کوئی سیاسی کردار نہیں ہوتا، انہیں خود خیال کرناچاہیے.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107