ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے! ایسا دعوی کہ آپ بھی سیخ پاء ہو جائیں گے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) فاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔ ٹماٹرکی قیمت میں تیرہ اعشاریہ سینتیس فیصد، چکن کی قیمت میں دس اعشاریہ انسٹھ فیصد اور آلو کی قیمت میں چار اعشاریہ اڑتالیس فیصد کمی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں دو اعشاریہ چھیانوے فیصد، چینی کی قیمت میں ایک اعشاریہ زیرو تین فیصد اور گڑ کی قیمت میں زیرو اعشاریہ اکیاون فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں 0.46 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ انڈوں کی قیمت میں 0.26 فیصد کی کمی ہوئی ۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پیاز کی قیمت میں 31.99 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 25.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107