یہ وقت بھی آنا تھا؟ پی ٹی آئی انتخابات کے لیے امیدواروں کو تلاش کرنے لگی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پنجاب میں حکمران جماعت کو مضبوط بلدیاتی امیدواروں کی تلاش، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی سطح پر کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید ہوں گے۔ کمیٹی میں ہر ضلع کا متعلقہ وزیر، ایم پی اے اور ایم این اے شامل ہوگا۔ تنظیمی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی ہر ضلع کا دورہ کر کے تحریک انصاف کے مضبوط امیدواروں کی سفارشات مرتب کرے گی۔

کمیٹی گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج، جوڑ توڑ اور مضبوط شخصیات کو پارٹی میں لانے کے لئے بھی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار تمام رپورٹ بارے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107