گرین لائن منصوبے کا کرایہ کیسے اور کون کم کرسکتا ہے؟ وفاقی حکومت نے اب کسے امتحان میں ڈال دیا؟

کراچی(ہاٹ لائن نیوز ) وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس پر مسافروں کوسبسڈی دینے کافیصلہ سندھ کی صوبائی حکومت نے خود کرنا ہے،گرین لائن بس کا کرایہ پندرہ سے پچپن روپے ہوگا اور حوالے سے معاملات سندھ حکومت طے کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنی محنت سے تیار کیا ہے ، مسلم لیگ ن اٹھائیس ماہ کے عرصے میں انفراسٹرکچر تک تیار نہ کر سکی جبکہ ہماری حکومت نے منصوبے میں شامل تمام سٹیشنز کی تعمیر ، سافٹ وئیرنگ، کیبلنگ اور بسوں کو لانے کا کام کیا اور منصوبے کو اس کی ابتدائی لاگت کے مطابق ہی مکمل کیا،ن لیگ کی حکومت نےتو اگست دو ہزار اٹھارہ ء تک بسوں کی خریداری کی اشتہار تک نہیں دیا گیا تھا ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107