وی آئی پی ائیر کرافٹ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے گرانٹ کی منظور! حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) ای سی سی کا اجلاس وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی صدارت میں ہوا جس میں کئی اہم پالیسیز کی منظوری مؤخر کردی گئی۔

اجلاس میں آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی دو ہزار اکیس تا چھبیس کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ایس ایم ای پالیسی دو ہزار اکیس تا پچیس کی منظوری بھی مؤخر کردی گئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی درخواست کی گئی جس کے بعددوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا
اجلاس میں لسبیلا اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے زیرو ریٹڈ انڈسٹریل صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو یونائیٹڈ انرجی سے گیس خریدنے کی منظوری بھی دی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107