حلف نامہ اورثاقب نثار کی آڈیو صیح ہوئی تو۔۔۔ تحریک انصاف کی حکومت جانے کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کوکیس کی اگلی سماعت پر اصل حلف نامہ جمع کرانا ہوگا،ورنہ ان پر توہین عدالت لگنے کا خطرہ ہوگا.

نجی چینل کے شو کے دوران رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر والد نے اگلی سماعت پر حلف نامہ جمع نہ کرایا تو ان پر توہینِ عدالت لگ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر رانا شمیم کا حلف نامہ اور ثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ثابت ہوگئی تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی۔
حمد حسن رانا کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان سے مشورہ کرتے تو وہ یہی کہتے کہ ساڑھے تین سال بعد حلف نامہ جمع مت کرائیں کیوں کہ بہت دیر ہوچکی ہے لیکن سچ تو 3 کیا 10 سال بعد بھی سامنے آجائے تو کیس دوبارہ کھل سکتا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107