ایک ہفتے میں کتنی اشیاء مہنگی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں ملک میں انیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران نو اشیا کی قیمتوں میں کمی اور تئیس میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں چھ روپے اٹھارہ پیسے فی کلو اضافہ ہوا، دال چنا چارروپے بیس پیسے، دال ماش سات روپے سات پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے دال مونگ تین روپے پچاسی پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن ایک روپے تیرانوے پیسے پیاز چونسٹھ پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں چار روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا کیلے کی قیمت میں 3.34 فیصد، دال مسور3.29 فیصد، دال چنا 2.83 فیصد، دال مونگ 2.32 فیصد، واشنگ سوپ 2.19 فیصد ،1.65 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں چوبیس روپے 71 کمی ہوئی ، آلو دو روپے چونسٹھ پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

یل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اکہتر روپےپچاس پیسے ،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے اکیالیس پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی پچانوے پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107