نئے ڈی جی نیب کو کس نے سلیکٹ کیا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث فاضل جج نے کیس کی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ رانا ثنا اللہ سمیت شریک ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

پراسکیوشن نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مصروفیت کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی مصروفیت کے باعث سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کر دی۔

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نیب کی اصلیت لوگوں کو پتہ چل چکی ہے، وزیراعظم نے خود نئے ڈی جی نیب کی تقرری کی ہے، نیا ڈی جی نیب بھی وزیراعظم کے انتقام کے ایجنڈے کو پورا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بجلی پانچ روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، ڈالر دو سو روپے تک پہنچے گا، ملک مہنگائی کی دلدل میں پھنس رہا ہے، حکومت کیخلاف ہم میدان میں موجود ہیں، یہ نالائق ٹولہ ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107