’’ “نیا پاکستان بناتے بناتے ….‘‘ شہباز شریف کا ایسا بیان کہ پی ٹی آئی پریشان

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و لیگی رہنما حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہے سب سے کم مہنگائی پاکستان میں ہے، آج مہنگائی کی شرح 18 فیصد ہے، مشیر خزانہ کہتے ہیں مہنگائی ابھی اور بڑھنی ہے، اب ان کا احتساب ہوگا، عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گلی کوچوں میں عوام سے پوچھیں، کتنے لوگ بھوکے سوتے ہیں، جنہوں نے ان پر اعتبار کیا وہ خود کو کوستے ہیں، اس ظالم حکومت سے جان چھڑانے کیلئے جدوجہد کریں گے، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا جھانسہ دیا گیا، عمران نیازی اس ملک کے سب سے بڑے مافیا ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی، جھوٹ، کرپشن پر عمران نیازی کے خلاف چالان کٹ چکا، پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا، حکومت سے جان چھڑانے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی، آصف زرداری کو چاہیے کہ بہتر الفاظ کا چناؤ کریں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107