نادرا کا احسن اقدام!!!! خواجہ سرا کمیونٹی کی بڑی مشکل حل کر دی

اسلام‌آباد (ہاٹ لائن نیوز) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خواجہ سرا افراد کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جس کے دوران ملک ‏بھر میں معاشرے کے اس محروم طبقے کو شناخت کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد دینے کے ‏لئے متعدد خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ‏

‏ “جو ہر انسان کے حقوق، وہی ہر خواجہ سرا کے حقوق” کے مرکزی پیغام کے ساتھ شروع کی گئی ‏رجسٹریشن اور آگاہی کی اس مہم کے سلسلے میں 13 دسمبر کو نادرا کے فیلڈ افسران اور دیگر ‏عملہ کے لئے ایک خصوصی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد ان حساس پہلوؤں اور ‏خدشات کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا شناخت جیسے بنیادی ‏انسانی حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ‏
‏ ‏
خیال رہے کہ نادرا نے اب تک ایسے پانچ ہزار چھ سو چھبیس خواجہ سراء افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے ‏جنہوں نے صنف کے طور پر اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر نہیں کیا۔ نادرا، خواجہ سرا برادری کو ‏بااختیار بنانے کے لئے قانونی شناخت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں اور بالخصوص خواجہ ‏سرا افراد میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں وزارتِ انسانی حقوق ‏اور محکمہ سماجی بہبود کے صوبائی و ضلعی دفاتر کے ساتھ مل کر خواجہ سرا افراد میں آگاہی ‏بڑھانے اور انہیں شناختی کارڈ بنوانے پر قائل کرنے کے لئے رابطہ و رسائی کی سرگرمیوں پر کام کیا ‏جا رہا ہے تاکہ معاشرے کے اس محروم طبقے کے ساتھ اس دیرینہ امتیاز و تفریق پر قابو پانے اور ‏ان کے خلاف تشدد کے واقعات میں کمی لانے میں مدد دی جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107