پی ٹی آئی ان ایکشن،بڑی وکٹ گرادی

پشاور(ہاٹ لائن نیوز) بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔

غضنفر بلور اے این پی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں، وہ اے این پی رہنما بشیر بلور اور غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑی ہے۔

دوسری جانب اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور غیرسیاسی شخصیت ہیں، وہ سیاست میں غیرفعال ہیں ان کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107