’’ نئے پاکستان نے توبہ کرا دی،پُرانا پاکستان واپس کر دو‘‘

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) سکھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف سٹی بائی پاس پر دیئے جانے والے دھرنے میں سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے ،اب تحریک انصاف کی حکومت میں تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، میں الزام نہیں لگارہا مگر مجبورا کہنا پڑتا ہے یہ حکومت تو گیس ہی نہیں اربوں روپے لوٹ کر کھاگئی ہے ،ملک میں پیٹرول مہنگا ہے، گیس کا بحران ہے، لاکھوں لوگوں کو روزگار سے نکال کر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ہم سے بھی کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ،عمران خان نےکہاتھاسب کچھ تبدیل کردوں گا،اس کی تبدیلی مہنگائی کےسونامی کی صورت عوام پر مسلط ہے،اب عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا اور یہ مسئلہ تب حل ہو گا،جب لوگ سڑکوں پر آکر کہیں گے کہ ہمیں نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیئے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107