19

’’بلاول بھٹو زرداری مناظرے میں عمران خان کو 5منٹ میں ہرا دینگے‘‘ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کوہمارے چیئرمین کےساتھ براہ راست مناظرے پر بٹھا دیں،بلاول بھٹو زرداری ان کو پانچ منٹ میں چت نہ کریں تو ہم خود کوجیالہ نہیں کہیں گے ،عمران خان کی حکومت کی وجہ سے لوگوں کاجینا محال ہوگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم سندھ میں کبھی دو یا تین روزہ دورے پر نہیں آئے،ملک کا وزیراعظم سندھ کے دورے پراس طرح آتا ہے جیسے لوگ باہر جا کر کھانا کھاتے ہیں، عمران خان جب سے وزیراعظم بنے کوئی رات سندھ یا کراچی میں نہیں گزاری۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اورآصف زرداری کو میچورسیاستدان ماناجاتا ہے امریکاکا صدر اگر فون نہیں کرتا ہے تو سزا پاکستانیوں کومت دو، اسدعمر خود کو کراچی کا کہتا ہے مگر الیکشن اسلام آباد سے لڑا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں