صرف 2 مہینوں میں بجلی مہنگی کر کے حکومت نے عوام کی جیبوں سے کتنی رقم نکلوا لی؟؟حقائق ایسے کہ آپ بھی چونک جائیں

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) نومبرسے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں آٹھ روپے94پیسے اضافے سے صارفین کو115ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔دو ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سات روپےچھبیس پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔نومبر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے باؤن پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر تقریبا تیس ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ دسمبر میں اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی چارروپے چوہترپیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا ساٹھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نومبر اور دسمبر میں صارفین پر تقریبا پچیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107