تحریک انصاف کا کامیاب ترین پراجیکٹ!لاکھوں شہریوں نے رجسٹریشن کرا لی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد سینتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی جنہوں نے چوالیس لاکھ شکایات درج کیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد سینتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پنجاب سے بائیس لاکھ، خیبر پختونخوا سے چھ لاکھ، سندھ سے پانچ لاکھ، بلوچستان سے اکیاون ہزار جبکہ وفاق سے ستتر ہزار شہری رجسٹرڈ ہوئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کی گئیں، پاکستان سے بیالیس لاکھ اور اوورسیز پاکستانیوں کے جانب سے دو لاکھ پندرہ ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک چالیس لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر چھیالیس فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107