25

گیس بحران!!!! حماد اظہر اور مفتاح اسماعیل آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) گیس کے بحران پر مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر تجویز دی ہے کہ گیس کے بحران کے معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین گیس کی بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کا جوابی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے۔

حماد اظہر کا مفتاح اسماعیل سے مخاطب ہو کر یہ کہنا ہے کہ آپ کے دور میں پچاس فیصد کم ایل این جی آئی، فرنس آئل چار گنا زیادہ خرچ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں