14 سال میں چار کلومیٹر ٹریک نہ بنا سکنے والے ۔۔۔حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (ہاٹ لائن نیوز ) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے، وزیراعظم آج جدید سفری سہولت کیلئے گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈبلیو گیارہ بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید کے نام سے بسوں کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا، جب بھی پی پی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، گرین لائن بسز وفاق نے منگوائی اب اورنج لائن بسز بھی وفاق منگوا رہا ہے، حکومت چودہ سال میں چار اعشاریہ نو کلومیٹر اورنج لائن ٹریک نہیں بناسکی، شہر کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107