40

وزیر اعظم عمران خان کا نیا نام”اعلان خان”کس نے اور کیوں رکھا؟؟خبر ایسی کہ پوری پی ٹی آئی غصے میں آجائے

کراچی(ہاٹ لائن نیوز ) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سائٹ ایریا وفاق کو ڈالر کما کر دیتا ہے مگر وفاق نے سائٹ ایریا کیلئے کچھ نہیں کیا ، سائٹ ایریا کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار تھیں جنہیں اب پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت بنوا رہی ہے ۔

وفاق نے وعدہ کر کے بھی کراچی میں کوئی کام نہیں کیا ، کراچی کیلئے گیارہ سو ارب کے پیکج اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتہ کاٹیں ، ہم نے ماڑی پور بنا دیا ہے کیماری کا پارک بہترین ہے ۔اکتیس جنوری دو زار بائیس کو کراچی کیلئے پچاس نئی بسیں لا رہے ہیں ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے ، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہک بلدیاتی اختیارات کا نچلی سطح پر منتقل ہونا ضروری ہے.

خصوصاً کراچی میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے چاہئے ، اسی لئے یونین کونسل کے اوپر ٹاؤن اور ٹاؤن کے اوپر کے ایم سی بنایا جا رہا ہے ، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹاؤن کا نمائندہ موجود ہوگا ، بڑے مسائل کے حل کیلئے میئر بھی موجود ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں