باتیں سادگی کی خرچے بادشاہوں والے!!!! پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ،نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کروڈؤں کی گرانٹ منظور کر لی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے صوبائی وزرا کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے 18 سو سی سی چھیالیس نئی گاڑیوں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے لیے قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے اٹھارہ کروڑ چونسٹھ لاکھ روپےکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔

پنجاب حکومت یہ گاڑیاں خریدنےکی منظوری پہلے دےچکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ خزانہ کو رقم فوری جاری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ کے اجراپرپابندی ہے اس لیے منظوری قائمہ کمیٹی برائےخزانہ سے لی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107