36

شریف فیملی کے لیے بری خبر!!!! شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو جھٹکا دینے کی تیاریاں

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام گیارہ دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

نجی نیوز چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت سترہ سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں