کراچی گرین لائن منصوبہ کا افتتاح ہوتے ہی کراچی والوں کے لیے بری خبر

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) کراچی گرین لائن بس منصوبہ کرایہ کے حوالے سے ملک کا سب سے مہنگا میٹرو بس منصوبہ ہو گا، فی کس کرایہ مقرر کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی کے شہریوں کا بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات سے مستفید ہونے کا دہائیوں کا انتظار بالآخر آج ختم ہو جائے گا.

تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی کے پہلے جدید ماس ٹرانزٹ منصوبے کی بسوں پر سفر کیلئے زیادہ سے زیادہ فی کس کرایہ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اد رہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 80 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ منصوبے کیلئے چین میں تیار کی جانے والی جدید بسیں 2 علیحدہ شپ منٹس کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔

حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹائون سے نمائش چورنگی(گرومندر)تک چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107