29

موسم سرما کی چھٹیاں!!! اہم کانفرنس طلب،کتنی چھٹیاں دئیے جانے کا امکان؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سموگ میں اضافے کے باوجود تاحال سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوا، اجلاس میں15 دسمبر سے16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان.

بڑھتی سموگ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت چھٹیاں دیے جانے کا امکان ہے
اور اب اسی حوالے سے خبر ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 13 دسمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا.

کانفرنس میں پنجاب سے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں آن لائن شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 15 دسمبر تا 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں