الیکشن قوانین کی خلاف ورزی! بڑے حکومتی رہنما کو ایسی سزا مل گئی کہ عوام بھی حیران رہ گئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اور کشمیر کمیٹی کے چئیرمین علی امین گنڈا پور کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے انہیں جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107