32

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ!! بلاول زرداری اور شہباز شریف نےبڑا اعلان کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) اکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے “سستے پاکستان” کی اصل حقیقت ،حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے، عوام کے سینوں میں کھولتا لاوا اور نفرت پاکستان کے لئے اچھی علامت نہیں ہے جبکہ ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں۔

دوسری طرف بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اضافے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے، نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکا مارا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں