پاکستان کی آمدنی میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ فواد چوہدری کا حیرت انگیز دعویٰٰ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک فخر امام کے ہمراہ نیوز کانفنرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم مثالیں ہیں کورونا وبا کے بعد کوئی ملک 5 فیصد کی شرح پر ترقی کررہا ہو.

انہوں نے کہا کہ جو حالات جارہے ہیں اس نے اندازہ ہورہا ہے کہ شرح نمو 5 فیصد سے بھی بڑھ جائے جو بڑی اطمینان بخش بات ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ برس تقریباً چار سو ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی ہے، ایک جانب ہم کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن دوسری جانب صرف زرعی شعبے میں چارسو ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار کے نتیجے میں کسانوں کو ایک کھرب اٹھارہ ارب روپے اضافی ملے، کپاس میں نمو کے نتیجے میں ایک سو چھتیس ارب روپے، چاول کی فصل بہتر ہونے کے نتیجے میں چھیالیس ارب روپے، مکئی کی فصل سے تین ارب روپے جبکہ گنے کی فصل سے چھیانوے ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافی آمدن کی وجہ سے ہمارے ہاں ٹریکٹرز، گاڑیوں، زرعی آلات اور یوریا کھاد کی کھپت میں اضافہ ہوا تاہم ڈی اے پی کا مسئلہ جو ہم بناتے نہیں بلکہ امپورٹ کرتے ہیں اور دنیا میں مہنگی ہونے کی وجہ سے ہم اس کی قیمت نیچے نہیں لاسکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یوریا کھاد کی قیمت سترہ سو روپے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بلیک میں یہ بائیس سو روپے کی مل رہی ہے لیکن دنیا میں اس کی قیمت دس ہزار روپے ہے تو اندازہ لگالیں کہ کتنا بڑا فرق ہے اگر یوریا کا ایک ٹرک پاکستان سے باہر جائے تو ستر سے اسی لاکھ روپے کا منافع ہوگا


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107