26

بس آپ نے گھبرانا نہیں..!! عمران خان کے بعد شوکت ترین نے بھی عوام کے لیے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چارماہ میں تمام اشیا کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔

سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی اور سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا سے نکلنے کے بعد معیشت نے چار فیصد ترقی کی، ہم نے اس سے بھی آگے جانا ہے.

ہمارا مقصد ہے کہ ترقی سب کے لیے ہو۔ ہماری درآمدات اور برآمدات میں بہت فرق ہے اور اس فرق کی وجہ ماضی میں اس پر سنجیدگی سے کام نہ ہونا ہے۔ موجودہ حکومت نے برآمدات اور درآمدات کو متوازن کرنا ہے، ہمیں اپنی آمدن بڑھانی ہے، اس سال ہمارے ریوینو بڑھ رہے ہیں، اگلے سال انہیں 14 فیصد تک لے جانا ہے جبکہ اس کے بعد 20 فیصد تک کا ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں