گرفتاری کے بعد بھی آغا سراج درانی گھر ہی رہینگے مگر کیوں؟بڑی خبر آگئی

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) محکمہ داخلہ سندھ آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم نامہ جاری کرے گا۔ گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو آج لانڈھی جیل سے ڈیفنس میں ان کے گھر منتقل کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی کی آمد و رفت میں خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔

آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب اکسٹھ کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔

نومبر دو ہزار انیس میں انہیں نیب نے گرفتار بھی کیا تھا، اس ریفرنس میں ان کے خلاف فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107