31

کون کہتا ہے یہ منصوبہ نواز شریف کا ہے؟اسد عمر احسن اقبال کے بیان پر بھڑک اٹھے،)ن لیگ کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں صرف گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک کی تعمیر شروع کرنے سے آگے کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شاید اُن کا یہ منصوبہ تھا کہ سرجانی سے بھاگتے بھاگتے نمائش پہنچیں گے، بسوں کی خریداری، ٹکٹنگ اور آپریشن سمیت تمام معاملات پی ٹی آئی نے مکمل کیے.

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ 13 سال سے پیپلزپارٹی نے کراچی کو ایک بس نہیں دی ،آج وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کرنے کراچی آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں