کراچی میں مئیر بننے کے لیے کونسی شرط پوری کرنا ہوگی؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (ہاٹ لائن نیوز)وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے ننانوے فیصد تحفظات دور کر لیے ہیں۔ اسکول، اسپتال اور میڈیکل کالجز صوبائی حکومت ہی چلائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں ڈی ایم سیز اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، اس مقصد کے لیے ترمیم کی ہے کہ پراپرٹی ٹیکس لوکل کونسل جمع کرےگی، نئے بل کے تحت اسکول کا پرنسپل یونین کونسل میں کارکردگی رپورٹ جمع کرائےگا اور یونین کونسل اپنے مشاہدات محکمہ تعلیم کو بھیجے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نیا شیڈول لارہے ہیں اور اس کے تحت صحت، تعلیم، پولیسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، وومن ڈیولپمنٹ، اسپورٹس، مذہبی امور، معذور اور اقلیتوں کے امور اپنی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ متعلقہ یونین کونسل میں جمع کرائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس یونین کے تمام اسکولوں کے پرنسپل ایک رپورٹ بنائیں گے، جس میں انرولمنٹ اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی اور یونین کونسل کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس کو دیکھے، جائزہ لے اور مشاورت کے بعد تجاویز اسکول اور محکمہ تعلیم کو دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح بنیادی صحت کا انچارج ڈاکٹر وہ بھی یونین کونسل کو رپورٹ دے گا، ڈسٹرکٹ یا تعلقہ ہسپتال کے سربراہ وہ ٹاؤن کا تعلقہ کو دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر تھانے کا ایس ایچ او سہ ماہی بنیاد پر رپورٹ یونین کونسل کو دے گا، جس میں جرائم، گرفتاریاں، ایف آئی آر سمیت دیگر تفصیلات بتائے گا۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ ہم یونین کونسل کو انتظامی اختیارات نہیں رہے ہیں لیکن جب رپورٹ آئے گی تو اس کا جائزہ لیں گے اور تجاویز دیں گے جو ایس ایچ اور محکمہ داخلہ کو دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہو گا جہاں لوکل کونسلز میں جسمانی معذوری کا شکار افراد اور خواجہ سرا کی بھی نمائندگی ہو گی جبکہ میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا شریک چیرمین ہو گا اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ میں بھی بلدیاتی نمائندوں کا اہم کردار ہو گا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میئر کے امیدوار کےلیے غیر منتخب رکن پر اعتراض اُٹھانے والے خود اس سے فائدہ اُٹھا چکے۔

انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان کنور نوید اور علی گوہر خان بھی کسی یوسی کے منتخب رکن نہیں تھے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107