حکومت کا عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا! فی یونٹ قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) عوام پر حکومت نے بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ پونے 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا کے مطابق فیصلے کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

وزارت توانائی کا ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سےمتعلق بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22 نومبرکو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی وضاحت کی تھی، نیپرا میں درخواست ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن کی مد میں تھی، درخواست پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا۔

وزارت توانائی کے مطابق آج کے فیصلےکا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا، نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت کرتا ہے، اور بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کرتاہےجو کہ مثبت یا منفی ہوسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107