32

شہباز گل نے نئی وڈیوز مارکیٹ میں آنے کا بھی عندیہ دے دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن) لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کا یہ بیان کہ اتنی گندی ویڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں ایک افسوسناک، اقدار کی پستی کی طرف گامزن ن لیگ کی اصل شکل ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن) لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی، ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی ویڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں، یہ منافقت ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کچھ نازیبا وڈیو کے بارے میں مبہم سی گفتگو کی۔لیکن کسی وڈیوز کس کی ہیں اور کب آئینگی اس متعلق انہوں نے بتانے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں