’’ تاریخ میں پہلی بار….‘‘ فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ اپوزیشن آگ بگولہ ہو جائے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عوام نےعرصے بعد سیاسی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں ۔

ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی کا سروے ہو یا کوئی اور سروے ہو ، مدت بعد عوام نے سیاسی حکومت پر اعتماد کیا ہے ۔ عوام کا وزیر اعظم عمران خان کی ذات پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کیلئے کام نہیں کریں گے ۔

یاد رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے حال میں ایک سروے کنڈکٹ کیا تھا جس میں عوام سے حکومت سے مختلف طرح کے متعدد سوالات پوچھے گئے تھے۔اس سروے میں عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی بڑھنے اور حالات بد سے بدتر ہونے کا انکشاف کیا تھا، لیکن ساتھ ہی عوام حکومت کے کرپٹ نہ ہونے پر بھی یقین رکھتے تھے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107