کراچی والوں کے لیے خوشخبری!!!وزیر اعظم کل کیا کرنے جا رہے ہیں؟ مسلم لیگ بھی میدان میں آنے کے لیے تیار

اسلام‌آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا اعلان کیا گیا ہے.

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گرین لائن بس سروس کس طرح آپریٹ ہو گی۔

جبکہ اس ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کریں گے۔ یاد رہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 80 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ منصوبے کیلئے چین میں تیار کی جانے والی جدید بسیں 2 علیحدہ شپ منٹس کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن بھی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی تیاری کر لی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد نواز شریف نے رکھا تھا، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر گرین لائن روٹ کا معائنہ کریں گےن لیگی رہنما ناظم آباد 7 نمبر کے قریب علامتی افتتاح کریں گے.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107