54

دودھ کی قیمت میں ایکساتھ 25روپے فی کلو کا اضافہ! سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی

کراچی (ہاٹ لائن نیوز)کراچی میں دودھ کیسرکاری قیمت مقرر کردی گئی ہے کہ جس کے مطابق دودھ کی نئی قیمت پچیس روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی لیٹر ہو گی۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

کمشنر کراچی اقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس میں دودھ کی نئی قیمت کا فیصلہ کیا گیا اور کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر نئی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمرز قیمت ایک سو پانچ اور تھوک قیمت ایک سو دس روپے فی لیٹر ہوگی۔
اجلاس میں ہر تین ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر دودھ والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں