’’ پہلی بار فوجی پریڈ کیساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔‘‘ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے کے سینئر رہنما اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریڈ اور عوامی مارچ دونوں ساتھ ساتھ ہونگے

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے 23 مارچ کو کس کے کہنے پر دھرنا دیا تھا؟ ملک کو آزاد اور شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے احتجاج کی تاریخ پر اعتراض کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107