ملک میں گیس کے ذخائر کتنے سالوں میں ختم ہونے والے ہیں؟؟ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔جس میں وزیر توانائی حماد اظہر نے بریفنگ دی۔دوران بریفنگ وفاقی وزیر نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہگیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں، سالانہ 9 فیصد کی شرح سے ذخائر کم ہو رہے، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائے گی جبکہ مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ درآمدی گیس کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے، روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت سے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں۔

وزیراعظم نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گیس ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کیے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107