سینٹ الیکشن!!! شوکت ترین کے خوابوں پر پانی پھیرنے کا وقت آگیا،بڑا قدم اُٹھ گیا

پشاور(ہاٹ لائن نیوز) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیے گئے۔اور ان کے حلقے میں ووٹ نہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے.

نجی نیوز چینل کےمطابق درخواست اے این پی کے رہنمااور امیدوار امیر زاداہ نے دائر کی۔جس میں درخواست کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کے سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107