کتنے فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا؟ الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کے لیے بُری خبر

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ملک گیر پرسیپشن سروے کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں مہنگائی اور قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 کے نتائج کے مطابق 92.9 فیصد پاکستانی ’موجودہ پی ٹی آئی حکومت (2018-2021) میں مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کو سب سے زیادہ سمجھتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت (2013 سے 2018) میں یہ شرح 4.6 فیصد تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت (2008-2013) میں مہنگائی کی شرح 2.5 فیصد تھی

اس کے علاوہ سروے میں شامل 85.9 فیصد لوگوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ان کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔

جب مہنگائی اور بے روزگاری کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تو 50.6 فیصد لوگوں نے حکومتی نااہلی، 23.3 فیصد نے کرپشن، 16.6 فیصد نے پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے اور 9.6 فیصد نے حکومتی معاملات میں سیاستدانوں کی بےجا مداخلت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107