وزیر اعظم نے بڑا اعتراف کر لیا ! سرعام بڑی بات کہہ دی

پشاور(ہاٹ لائن نیوز ) پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مائیکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تقریب کا اجراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زمین سے تیل نکالنے والے ممالک کے سوا دنیا کے ہر ملک میں تیل اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں ، پاکستان میں بھی بڑھیں ، لیکن ہم نے پٹرول سے ہر قسم کے ٹیکس ختم کر دیے جس کے باعث خطے میں پاکستان میں پٹرول کم قیمت پر مل رہا ہے ۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی کا دعوی کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کی یہاں غربت میں تیزی سے کمی کی، کبھی ملک کو ایشین ٹائیگر اور لاہور کو پیرس بنانے جیسے دعوے نہیں کیے، ہمارا راستہ اسلامی فلاحی ریاست ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم پر لاک ڈاؤن کا بہت پریشر ڈالا گیا مگر ہم نے لاک ڈاؤن نہیں کیا ، یہاں کہا جاتا رہا کہ جو کورونا سے مرتا ہے اس کی ایف آئی آر عمران خان کیخلاف درج کی جائے جبکہ باہر کے ممالک ہمارے اقدامات کوسراہتے رہے ۔ عالمی جریدے نے لکھا کہ پاکستان نے اپنے عوام اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107